کسان آری کینولا کاشت کریں اور بھر پور منافع حاصل کریں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت

جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) کسان آری کینولا کاشت کریں اور بھر پور منافع حاصل کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا کہ آری کینولا کے اندر ایسی خصوصیات ہیں جو کسی بھی دوسری ورائٹی کے اندر نہیں ہیں،آر کینولا 110 دن سے لے کر120 دن کی ورائٹی ہے یعنی کم دورانیہ کی ورائٹی ہے، جلدی پک کر تیار ہوجاتی ہے اور کھیت جلدی خالی ہوجاتا ہے،اس کی کاشت کے فوراً بعد کوئی اور فصل کاشت کی جاسکتی ہے، اس ورائٹی میں کینولا والی اچھی خصوصیات بھی موجود ہیں اور رائیہ سرسوں والی اچھی خصوصیات بھی موجود ہیں، اس ورائٹی میں اومیگا تھری 12 فیصد تک ہے جس کی وجہ سے یہ صحت بخش بھی ہے اور اس سے اچھا کھانے کا تیل حاصل کیا جاسکتا ہے، یہ ورائٹی گرمی کو بھی اچھے طریقے سے برداشت کرتی ہے اور پک کر یہ ورائٹی کی پھلی کھلتی نہیں ہے جس سے یہ ضائع نہیں ہوتی اور اس کی پیدوار 28 سے 30 من فی ایکڑ حاصل کی جاسکتی ہے جس سے دوسری ورائٹیوں کی نسبت زیادہ منافع کمایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :