صوابی، اسلحہ کی نمائش اور سوشل میڈیا پرتصاویر آپ لوڈکرنے والے2 ملزمان گرفتار

جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) صوابی کےتھانہ یار حسین پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ کی نمائش اور سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے والے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ترجمان صوابی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ابراہیم اور عماد نے کلاشنکوف لہراتے ہوئے تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں جس کے باعث عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ایسے مناظر نوجوانوں پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ یار حسین ہارون خان نے بمعہ پولیس کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نمائشی اسلحہ2 عدد کلاشنکوف برآمد کر لئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد نے کہا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر اور غلط استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ایسے تمام عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر معاشرے میں امن و قانون کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔