ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو76.65ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.64فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 69.28ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اگست میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 38.098ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 38.56ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 32.40ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 408.59ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں فٹ بالز کی برآمدات سے ملک کو47.57ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 38.46ملین ڈالرکے مقابلہ میں 23.70فیصدزیادہ ہے۔

اسی طرح مالی سال کے پہلے دوماہ میں دستانوں کی برآمدات سے ملک کو12.45ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12.02ملین ڈالرکے مقابلہ میں 3.64فیصدزیادہ ہے۔کھیلوں کے دیگرسامان کی برآمدات سے جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 16.62ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔

متعلقہ عنوان :