کراچی میں ہوائوں کی سمت تبدیل، رات وصبح سویرے ہلکی خنکی محسوس کی جانے لگی جبکہ فضائی معیار مضر صحت ہوگیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 13:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) ہوائوں کا رخ تبدیل ہونے کے باعث شہر قائد میں رات وصبح سویرے ہلکی خنکی محسوس کی جانے لگی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائوں کے باعث کراچی کا موسم گرم اور خشک ہے، دن میں موسم گرم رہنے کے ساتھ رات و صبح سویرے ہلکی خنکی محسوس کی جائے گی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ جمعرات کی صبح درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔دوسری جانب شہرِ قائد میں ہوائوں کی سمت میں تبدیلی کے باعث فضائی معیار مضرِ صحت سطح تک گر گیا ہے اور فضائی آلودگی کے عالمی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :