ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا گرلز پرائمری سکول کا دورہ،مستحق طلبہ میں بیگز اور سٹیشنری تقسیم کی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 13:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے گرلز پرائمری سکول کا دورہ کر کے مستحق طلبہ میں بیگز اور سٹیشنری تقسیم کی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثناء فاطمہ نے جمعرات کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول (سٹی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں مستحق طلبہ و طالبات میں مفت سکول بیگز اور سٹیشنری تقسیم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ، مفت بیگز اور سٹیشنری کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کہ کم وسائل رکھنے والے گھرانوں کے بچے بھی بہتر تعلیمی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔تقریب میں ڈی ای او آفس کے افسران،سکول انتظامیہ،اساتذہ،والدین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی،شرکانے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کا تسلسل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :