اسرائیل کا یمن سے داغے گئے دو ڈرونز مار گرانے کا دعوی

جنوبی اسرائیل کے غیر آباد کھلے علاقوںمیں خطرے کے الارم بج اٹھے،رپورٹ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:19

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) جنوبی اسرائیل کے غیر آباد کھلے علاقوں میں اس وقت خطرے کے آلارم بج اٹھے جب یمن کے حوثیوں نے ڈرون داغے۔ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر دو حملے کیے گئے۔اسرائیلی فوج نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی میزائل شکن سسٹم نے جلد ہی یمن سے آنے والے ڈرونز فضا میں ہی ناکارہ بنا ڈالے۔

ڈرونز کا رخ اسرائیل کے غیر آباد علاقوں کی جانب تھا تاہم اس کے باوجود خطرے سے بچاو کے آلارم بج اٹھے۔اس کے حوالے سے اسرائیلی سے شائع ہونے والے عبرانی اخبارنے فوجی بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈرون کو مصر کے ساتھ سرحدی علاقے میں روکا گیا۔اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں ایک ڈرون کو بھی ناکارہ بنانے کا دعوی کیا؛ جو ایک گھنٹے سے کم وقفے سے دوبارہ داغا گیا۔

(جاری ہے)

اب تک یمن میں حوثی گروپ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ یمن کے حوثی باغی بحیرہ احمر میں اسرائیلی پرچم بردار جہازوں اور ان شپنگ لینز کو نشانہ بناتے ہیں جن کی منزل اسرائیل ہو۔اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائل اور ڈرونز حملے بھی اسی گروپ کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔ اسرائیل جوابی کارروائی کے طور پر یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر حملے کرتا رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :