مصنوعی ذہانت سے 2040 تک عالمی تجارت میں 40 فیصد تک اضافہ ممکن

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:09

مصنوعی ذہانت سے 2040 تک عالمی تجارت میں 40 فیصد تک اضافہ ممکن
آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے اپنی نئی ورلڈ ٹریڈ رپورٹ 2025 میں انکشاف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کو نئے خطوط پر استوار کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2040 تک اشیا اور خدمات کی مجموعی عالمی تجارت میں 34 سے 37 فیصد تک اضافہ ممکن ہے، جب کہ عالمی جی ڈی پی 12 سے 13 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او)نے اپنی تازہ رپورٹ ورلڈ ٹریڈ رپورٹ 2025 میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت آنے والے برسوں میں عالمی معیشت اور تجارت کو نئے انداز سے تشکیل دے سکتی ہے۔