دبئی میں مجیشن چیمپئن شپ سیزن 7 کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی رونمائی کی شاندار تقریب

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:08

دبئی میں مجیشن چیمپئن شپ سیزن 7 کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی رونمائی کی شاندار ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) دبئی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں مجیشن چیمپئن شپ سیزن 7 کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی رونمائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹیموں کے مالکان، کپتان، کھلاڑیوں، اسپورٹس جرنلسٹس اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد یواےای اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔

تقریب کے میزبان اور مجیشن چیمپئن شپ کے روحِ رواں مجیشن عمر اور مجیشن عاشق نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کے تمام اسپانسرز کو اعزازی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔ تقریب میں 16 ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلوں کے لیے گروپس اور میچز کے ڈرا کا اعلان کیا گیا، جبکہ آخر میں اٹالین ڈیزائن کی گولڈن چمچماتی ٹرافی کی شاندار رونمائی کی گئی، جس نے شرکاء سے بھرپور داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

مجیشن چیمپئن شپ سیزن 7 میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ فارمیٹ پر مشتمل ہوگا، جس میں 6،6 اوورز کے 11 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ایونٹ 11 اکتوبر کو ام القیوین کے اے کے ڈبلیو کرکٹ گراؤنڈ میں شام 8 بجے سے صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر مجیشن عمر نے کہا کہ > “اس سال کا ٹورنامنٹ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوگا، اور کرکٹ شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔” انہوں نے فیملیز اور کرکٹ کے شوقین افراد سے اپیل کی کہ وہ 11 اکتوبر بروز ہفتہ شام 8 بجے اسٹیڈیم پہنچ کر ایونٹ کا حصہ بنیں اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔