مذاکرات میں یرغمالیوں اورقیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے‘ حماس

بدھ 8 اکتوبر 2025 22:15

مذاکرات میں یرغمالیوں اورقیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے‘ ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ مصر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات میں یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

حماس کے سینئر عہدیدار طاہر النونونے کہا ہے کہ حماس مذاکرات کاروں اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ تعداد کے مطابق یرغمالیوں اور قیدیوں کے ناموں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔حماس نے ڈیل ہونے پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری مثبت رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔