امریکی وزیرخارجہ روبیو نے اسرائیل کی درخواست پر پیرس اجلاس میں شرکت منسوخ کردی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:19

امریکی وزیرخارجہ روبیو نے اسرائیل کی درخواست پر پیرس اجلاس میں شرکت ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) فرانسیسی وزارت خارجہ نے غزہ کے بارے میں پیرس اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو کی شرکت کی تردید کر دی ۔ امریکی ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کی درخواست پر روبیو نے اجلاس میں اپنی شرکت منسوخ کر دی۔

(جاری ہے)

پیرس میں یورپی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا غزہ کے بارے میں ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ فرانسیسی سفارتی ذرائع نے بتایا کہ یہ حال ہی میں مغربی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد فلسطینی ریاست کو فعال کرنے کی طرف اجتماعی وابستگی کے میکانزم کو واضح کرنے کی اجازت دے گا۔