واپس نہ آئیں،اسرائیلی فوج کی اہل غزہ کو وراننگ

غزہ وادی کے شمال میں واقع علاقہ اب بھی خطرناک جنگی علاقے کے طور پر شمار ہوتا ہے،بیان

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:19

واپس نہ آئیں،اسرائیلی فوج کی اہل غزہ کو وراننگ
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے معاہدے کے اعلان کے بعد غزہ کے لوگ خوشی منا رہے تھے، تاہم ایسے میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کو شمالی علاقوں میں واپس جانے سے خبردار کیا ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے جمعرات کو ایک بیان میں ایکس پر کہا کہ غزہ وادی کے شمال میں واقع علاقہ اب بھی خطرناک جنگی علاقے کے طور پر شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فوج اب بھی غزہ شہر کو گھیرے میں رکھے ہوئے ہے، کیونکہ وہاں واپس جانا انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ کی حفاظت کے لیے شمال کی طرف واپس جانے یا سیکٹر کے کسی بھی حصے میں فوجی مقامات اور سرگرمیوں کے قریب جانے سے گریز کریں، بشمول جنوب اور مشرق، جب تک کہ مزید سرکاری ہدایات جاری نہ ہوں۔