یورپی یونین کا ہتھیاروں پر 2500 ارب یورو خرچ کرنے کا منصوبہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:02

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) یورپی یونین کے دفاع اور خلائی امور کے کمشنر اندریوس کوبیلیوس نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین 2030 تک ہتھیاروں کی تیاری پر 2500 ارب یورو خرچ کرنے کی توقع رکھتی ہے، جس میں ڈرون طیارے اور ان کے خلاف حفاظتی اقدامات بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق کوبیلیوس نے اس بات کا اظہار فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میں یورپی ممالک کے اوپر نا معلوم ڈرونز کی پروازوں کے واقعات پر بحث ہو رہی تھی۔ انھوں نے کہا 2030 تک ہمارے پاس مختلف دفاعی ضروریات کے لیے 2500 ارب یورو خرچ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔کوبیلیوس نے امید ظاہر کی کہ اس رقم میں روسی مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کا کچھ حصہ بھی شامل ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :