اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ،افسران کو قیمتوں پر کنٹرول کے لئے فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:00

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی محمد اکمل کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں مارکیٹوں، دکانوں اور فروٹ و سبزی منڈیوں کے روزانہ معائنے کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر موثر کنٹرول کے لئے فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لئے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :