تحصیل شاہپور میں نمبردار کنونشن کا انعقاد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھاکیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر تحصیل شاہپور میں نمبردار کنونشن منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر شاہپور ڈاکٹر عابد ممتاز نے کی۔کنونشن میں گندم کی بروقت اور مقررہ رقبہ پر بوائی، دالوں کی پیداوار میں اضافے، زمینوں کے درست اندراج کے لیے جاری ڈیجیٹل گرداوری اورسموگ کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے نمبرداران کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کو گندم اور دالوں کی بہتر پیداوار کے لیے جدید زرعی طریقوں سے آگاہ کریں، فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں اور محکمہ زراعت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر فصلوں کی بوائی، ڈیجیٹل گرداوری اور سموگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں تاکہ زراعت کو مستحکم اور ماحول کو صاف رکھا جا سکے۔ کنونشن سے دیگر ماہرین اور کاشتکار نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :