سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،رکشہ پر سوار خاتون سے بدتمیزی کرنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ پر سوار خاتون سے بدتمیزی کرنے والے موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ مرادپور کو فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا ،جس پر تھانہ مراد پور پولیس نے سیف سٹی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو قلیل مدت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت سلمان اشرف ولد محمد اشرف قوم بٹ ساکن کالا کھانبرہ کے نام سے ہوئی۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے بزدلانہ اور شرمناک فعل کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں،ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :