پشاور پولیس کی مختلف جرائم کی بیخ کنی سمیت قیام امن کی خاطر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) پشاور پولیس کی مختلف جرائم کی بیخ کنی سمیت قیام امن کی خاطر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ ریگی اسلام شاہ خان نے دیگرپولیس نفری کے ہمراہ مشکوک مسلح ملزم کو گرفتار کرلیا۔کارروائی کے دوران گرفتار ملزم عبد القادر خان ولد فضل مقیم خان کے قبضے سے رائفل بھی برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :