لاڑکانہ پولیس کی کارروائی، روپوش و اشتہاری سمیت دو ملزمان گرفتار

جمعرات 9 اکتوبر 2025 18:06

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) لاڑکانہ پولیس نے روپوش و اشتہاری سمیت دو ملزمان گرفتار کر کے چار عدد موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی انسپکٹر غلام مصطفی کھوسو نے بمعہ اسٹاف کے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئےروپوش ملزم نور امین کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ امام بخش جمالی سب انسپکٹر محمد ابراہیم کھوسونے بمعہ اسٹاف کے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکےاشتہاری ملزم دیدار علی کھوسو کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپکٹر طفیل احمد احمدانی نے بمعہ اسٹاف کے چار عدد موبائل فونز برآمدکر کے مالکان کے حوالے کر دیئے ہیں۔

جن میں محمد سلیم کمبوہ کی موبائل فون، آکاش موبائل فون، محمد اسلم جمالی کا موبائل فون ، رسول بخش کھوسو کی موبائل فون شامل ہے۔جب کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :