راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر زرعی یونیورسٹی جمعہ کو بند رہے گی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 18:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) راولپنڈی، اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی جمعہ 10 اکتوبر کو بند رہے گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان (ستارہ امتیاز) کی اہلیہ کے انتقال اور جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کے باعث یونیورسٹی میں تدریسی و انتظامی سرگرمیاں ایک روز کے لیے معطل رہیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں کے سربراہان اور فیکلٹیز کے انچارجز کو نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کر دی ہے۔