چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خوشحال خان کی زیر صدارت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متعلقہ سیکرٹریز نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد بارے پراگریس رپورٹس پیش کیں۔اجلاس میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے طے شدہ معاہدے کے مطابق اس پر عملدرآمد کیلئے سمریز اور مکتوبات متعلقہ، مجاز فورمز کو ارسال کی گئیں۔