عالمی یوم بصارت کے موقع پر سائٹ سیورز این جی او کے تعاون سے شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں آگاہی واک کا انعقاد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 19:02

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) عالمی یوم بصارت کے موقع پر سائٹ سیورز این جی او کے تعاون سے شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر سماجی بہبود دلشاد بانو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد افضل سراج اور دیگر معزز شرکاء نے بصارت کی اہمیت، آنکھوں کی حفاظت اور آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔ واک کا مقصد عوام میں آنکھوں کی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور قابل علاج بیماریوں کی بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :