پشاور پولیس کی کارروائی، دو ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) پشاور پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں جرائم کی بیخ کنی کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن ریاض خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات سمیت مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرش اللہ ولد ولی محمد اور نقاش خان ولد دلدار خان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2610 گرام چرس، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول متعدد کارتوس اور میگزین بھی برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔