
نیپرا نے کے الیکٹرک پر ڈھائی کروڑ جرمانہ کردیا
جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:10
(جاری ہے)
نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ لائسنس ہولڈر (کے ای) کے زیادہ تر پاور پلانٹس کی بلیک اسٹارٹ فسیلٹیز پر بار بار ناکام کوششیں اور ان کی مسلسل ٹرپنگ اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ لائسنس ہولڈر نے بلیک اسٹارٹ فسیلٹی کی موک ٹیسٹنگ نہیں کی۔
کہا گیاکہ موک ٹیسٹنگ لائسنس ہولڈر اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تیاری کے لیے نہایت اہم مرحلہ ہے تاکہ وہ بلیک آؤٹ کی صورتحال سے نمٹ سکیں، کیونکہ یہ بلیک اسٹارٹ فسیلٹی کی فعالیت کو یقینی بناتی ہے۔’کی-الیکٹرک نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے بجلی کے نظام کے بیٹھنے کی ذمہ داری نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) کے پاور نیٹ ورک پر عائد کی۔نوٹیفکیشن کے مطابق:’ اتھارٹی (نیپرا) نے لائسنس ہولڈر کے جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ لائسنس ہولڈر نے 23 جنوری 2023 کے پاور بریک ڈاؤن کو این ٹی ڈی سی کے 500 کلو وولٹ نیٹ ورک میں خرابی سے منسلک کیا، جس کے نتیجے میں اس کے اپنے نظام میں بھی سلسلہ وار ناکامی واقع ہوئی’اتھارٹی نے مزید کہا:’ اگرچہ یہ درست ہے کہ مربوط پاور سسٹمز بڑے گرڈ میں رکاوٹوں سے متاثر ہو سکتے ہیں، مگر لائسنس ہولڈر کا یہ مؤقف کہ اس کا پورا استحکام این ٹی ڈی سی کے نیٹ ورک پر منحصر ہے، اس کی اپنی تیاری کے بارے میں تشویش پیدا کرتا ہے، خاص طور پر جب وہ ایک عمودی طور پر منسلک یوٹیلیٹی ہے۔نیپرا نے مشاہدہ کیا کہ کی-الیکٹرک اپنے آپریشنز کو نیپرا ایکٹ کی دفعہ 14B(4)، نیپرا لائسنسنگ (جنریشن) رولز 2000 کے رول 10(6)، اور گرڈ کوڈ کی دفعات OC 8.1.1، 8.1.4، 8.2.1، 8.2.2 اور 8.2.3 کے مطابق انجام دینے میں ناکام رہا۔ اس بنا پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جو 15 دن کے اندر ادا کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو نیپرا ’ نیپرا ایکٹ کی دفعہ 41 اور فائن ریگولیشنز 2021 کی متعلقہ دفعات کے تحت اسے بطور واجب الادا محصولات وصول کرے گا۔اس پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے کی-الیکٹرک کے ترجمان نے ایک بیان میں اس جرمانے کو حیران کن قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ کی-الیکٹرک فی الحال معزز اتھارٹی کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے اور اس کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
علاقے کلیئر ہوگئے تھے تو دہشت گردوں کو واپس کون لایا ، سہیل آفریدی
-
پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف
-
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترمیم، میڈیا پر بات کرنے پر پابندی
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
-
ساہیوال، شادی تقریب میں ڈانس ،پولیس کا چھاپہ ، دو گرفتار، دو فرار
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات روز کی توسیع
-
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ
-
پنجاب بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ
-
ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کا اپنے ملازم کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.