وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 25 نئے کیسز رپورٹ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 18 کا تعلق دیہی علاقوں جبکہ 7 کا تعلق شہری علاقوں سے ہے۔ اس وقت 19 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے کو ہائی رسک قرار دے کر خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور وزارتِ صحت کی جانب سے مشترکہ طور پر انسدادی کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں کے دوران 44 ہزار 636 انسدادی سرگرمیاں مکمل کی گئیں، جبکہ 28 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی، جنہیں ہاٹ اسپاٹس قرار دے کر فوری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔انسدادی اقدامات کے تحت 1,684 رہائشی علاقوں میں اسپرے مہم مکمل کی گئی ہے، جبکہ 2 ہزار 585 مقامات پر بڑے پیمانے پر فوگنگ آپریشن بھی مکمل کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :