فیسکو نے کسی قسم کی بھرتی کا کوئی اشتہار نہیں دیا ، ترجمان فیسکو

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) انتظامیہ کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ جعلسازوں کی طرف سے فیسکو میں ریونیو آفیسر سکیل 17کی آسامی پر بھرتی کیلئے جعلی تقررنامے اور واپڈا ہسپتال کی طرف سے جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں عوام الناس کو مطلع کیاجاتا ہے کہ فیسکو نے کسی قسم کی بھرتی کا کوئی اشتہار نہ دیا ہے اور نہ ہی کسی آسامی کیلئے تقرر نامے جاری کئے گئے ہیں۔

مذکورہ تقررنامے مکمل طور پر جعلی ہیں اور فیسکو انتظامیہ کا ان بھرتیوں سے کوئی تعلق نہ ہے۔ فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ فیسکو انتظامیہ کی طرف سے یہ واضح کیاجاتا ہے کہ فیسکومیں بھرتیوں کیلئے اشتہارات حکومتی ہدایات کی روشنی میں باضابطہ طور پرقومی اخبارات میں شائع کئے جاتے ہیں جس کی تفصیلات فیسکوکی ویب سائیٹ (www.fesco.com.pk)پر بھی دستیاب ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ ایسے دھوکے باز اور جھوٹے عناصر سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی قسم کے مشکوک اور جعلی تقررناموں سے بچیں اور نہ ہی کسی قسم کی فیس کی ادائیگی کریں۔ فیسکو انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کو خبردارکیاجاتا ہے کہ فیسکو میں کسی قسم کی کوئی بھرتی نہیں کی جارہی لہٰذا بھرتیوں کے عوض رقم کے لین دین کی صورت میں متعلقہ شخص خود ذمہ دارہوگا۔فیسکو انتظامیہ اس سلسلے میں ذمہ دار نہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :