ساندل بار میراتھن ریس12 اکتوبرکی بجائے19 اکتوبر کو اسی روٹ پر ہوگی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) فیصل آباد ڈویژنل کمشنر کی سرپرستی اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر کی نگرانی میں ساندل بار میراتھن ریس جو کہ 12 اکتوبر کو ہونی تھی کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اور اب یہ ریس 19 اکتوبر کو اسی روٹ پر ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں خصوصی میٹنگ ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی جس میں اولمپین بشیر احمد، رانا سلیم،فریاد گجر،محمد فرید، پنجاب سپورٹس بورڈ کے کوچ محمد اعجاز، اتھلیٹک کوچ مجاہد شاہ ودیگر شریک تھے۔میراتھن ریس کروانے کے لیے فیصل آباد کے تمام سابقہ اور موجودہ شرکت کاروں کو دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے۔ یہ صرف فیصل آباد ڈویژن کی ریس ہوگی۔

متعلقہ عنوان :