پیرو ، کانگریس سربراہ جوز جیری نے بطور صدر حلف اٹھا لیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:40

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پیرو کی کانگریس کی سربراہ جوز جیری نے بطور صدر حلف اٹھا لیا۔شنہوا کے مطابق پیرو کی کانگریس کی سربراہ جوز جیری نے جمعہ کی صبح ملک کی صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب کانگریس نے سابق صدر دینا بولوارٹے کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب پیرو کی پارلیمان میں دینا بولوارٹے کے مواخذے پر ووٹنگ سے قبل انہیں طلب کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے دفاع میں بیان دے سکیں مگر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں۔ ان کی غیر حاضری کے بعد کانگریس نے مواخذے کی قرارداد منظور کر لی۔اس اقدام کے فوراً بعد جوز جیری نے نئے صدر کے طور پر حلف لیا اور اقتدار سنبھال لیا۔

متعلقہ عنوان :