نوویک جوکووچ اور والینٹن واشروٹ شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:08

نوویک جوکووچ اور والینٹن واشروٹ  شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ..
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور مناکو کے ٹینس سٹار والینٹن واشروٹ شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ڈنمارک کے 22 سالہ ٹینس کھلاڑی ہولگر رونے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 38سالہ سربیا کے نامور ٹینس سٹاراور سابق عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیم کے زیزو برگس کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دی اور ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ مناکو کے ٹینس سٹار والینٹن واشروٹ نے کوارٹرفائنل میچ میں ڈنمارک کے 22 سالہ ٹینس کھلاڑی ہولگر رونے کو شکست دی۔

(جاری ہے)

چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےحریف بیلجیم کے زیزو برگس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں مناکو کے ٹینس سٹار والینٹن واشروٹ نے ڈنمارک کے 22 سالہ ٹینس سٹار ہولگر رونے کو 2-6، 7-6(7-4)اور 4-6سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ 4 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔سیمی فائنل رائونڈ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ والینٹن واشروٹ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :