ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکا اور کوکوگف ڈبلیو ٹی اے وہان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:18

ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکا اور کوکوگف ڈبلیو ٹی اے وہان اوپن ٹینس ویمنز ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) بیلاروس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا اور امریکی نامور ٹینس سٹار کوکوگف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ قازقستان کی ایلینا ریبا کینا کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ بیلاروسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں قازقستان کی ایلینا ریبا کینا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دی جبکہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے ٹاپ ایٹ میچ میں جرمنی کی ٹینس کھلاڑی لورا سیگمنڈ کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

چین کے شہر وہان کے وینیو آپٹکس ویلی انٹرنیشنل ٹینس سینٹرمیں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف قازقستان کی ایلینا ریبا کینا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کرنہ صرف سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا بلکہ ووہان اوپن میں مسلسل 20ویں فتح سمیٹی ۔

سیمی فائنل میچ میں آریانا سبالینکا کا مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا سے ہوگا۔کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی حریف کھلاڑی لورا سیگمنڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔