ابرار احمد کے ساتھ دلہن کی تصاویر سامنے آگئیں

تصاویر میں ابرار اور ان کی دلہن آمنہ کو سٹیج پر خوشگوار موڈ میں بیٹھے دکھایا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 اکتوبر 2025 11:54

ابرار احمد کے ساتھ دلہن کی تصاویر سامنے آگئیں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اکتوبر 2025ء ) مسٹری سپنر ابرار احمد گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کی دلہنیا اور شادی کی مختلف رسومات کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان باصلاحیت کرکٹر ابرار احمد جو اپنی گھومتی گیندوں کے باعث مسٹری اسپنر کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

(جاری ہے)

 
ابرار احمد کے نئی زندگی شروع کرنے چند تصاویر میڈیا پر آئیں تاہم ان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ قومی کرکٹر کی شادی کی مختلف رسومات کے دلہنیا کی جھلک بھی دکھا دی گئی ہے۔ 
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں ابرار احمد اور ان کی دلہن آمنہ کو اسٹیج پر خوشگوار موڈ میں بیٹھے دکھایا گیا ہے۔
تصاویر میں جوتا چھپائی اور دودھ پلائی کی رسومات بھی دکھائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دلہن کی ابرار احمد کو انگوٹھی پہناتے اور ویڈنگ پوزنگ میں بھی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔