ابھیشیک شرما کو تین گیندوں پر آؤٹ کردوں گا، احسان اللہ

بھارت کیخلاف انشااللہ موقع ملا تو ابھیشیک شرما میرے سامنے آیا تو چھ گیندوں سے اوپر نہیں جائے گا : فاسٹ باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:44

ابھیشیک شرما کو تین گیندوں پر آؤٹ کردوں گا، احسان اللہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اکتوبر 2025ء ) پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے بھارت کے ابھرتے ہوئے جارح مزاج بیٹر ابھیشیک شرما کو چیلنج دے دیا۔
پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت کے خلاف انشااللہ موقع ملا تو ابھیشیک شرما میرے سامنے آیا تو چھ گیندوں سے اوپر نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھیشیک شرما میرے سامنے ٹک نہیں پائے گا، میں اسے تین گیندوں پر ہی آؤٹ کردوں گا‘۔

 
واضح رہے کہ احسان اللہ نے 24 مارچ 2023ء کو پاکستان سے اپنا ٹی 20 ڈیبیو افغانستان کے خلاف کیا جبکہ انہوں نے واحد ون ڈے میچ رواں سال اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ 
فاسٹ بولر چار ٹی 20 اور ایک ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں لیکن گزشتہ دو سالوں میں ابھی تک قومی ٹیم میں واپسی نہیں کرپائے ہیں۔

(جاری ہے)

 

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء اور ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2027ء سے قبل پاکستان کے مصروف بین الاقوامی کیلنڈر کے ساتھ احسان اللہ ٹیم میں واپسی کے لیے سلیکٹرز کو متاثر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

 
دوسری جانب بھارت کے ابھیشیک شرما زبردست فارم میں ہیں۔ 
بائیں ہاتھ کے اوپنر نے ایشیا کپ 2025ء میں 300 سے زیادہ رنز بنائے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ 
ابھیشیک شرما آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پر موجود ہیں اور انہوں نے ڈیوڈ ملان کا سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کا ریکارڈ توڑا ہے۔