سینئر کرکٹرز کو بہتر انداز میں رخصت کرنا چاہیے، روہت، کوہلی کے ساتھ توہین آمیز سلوک پر روی ایشون کا ردعمل

ٹیم کے پاس دو ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنے کیریئر کے اختتام کے قریب ہیں ،آپکو ایسے کھلاڑیوں کو سنبھالنے کے طریقے بہتر بنانیکی ضرورت ہے : سابق آف سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 اکتوبر 2025 15:43

سینئر کرکٹرز کو بہتر انداز میں رخصت کرنا چاہیے، روہت، کوہلی کے ساتھ ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اکتوبر 2025ء ) بی سی سی آئی کی جانب سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ساتھ توہین آمیز سلوک پر اسٹار بھارتی کرکٹر نے بڑا بیان جاری کردیا۔
بھارت کے سابق کرکٹر روی چندرن ایشون نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے حوالے سے ہونے والے ون ڈے ڈرامہ پر بی سی سی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے "کمیونیکیشن اور حساسیت کی کمی” پر سوال اٹھایا ہے، ان کا ماننا ہے کہ سینئر کرکٹر کو بہتر انداز میں رخصت کرنا چاہیے۔

بھارت کی 2027ء ون ڈے ورلڈکپ مہم کےلیے ٹیم میں کوہلی اور روہت کی شمولیت پر غیریقینی کی صورتحال ہے اور بہت سے لوگ اسکا ملبہ چیف سلیکٹر اجیت آگرکار کی غیر ذمہ دار پر ڈال رہے ہیں۔
اپنے یوٹیوب چینل پر تجزیہ کرتے ہوئے ایشون نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ سلیکشن کمیٹی کا شبمن گل کو نیا ون ڈے کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ درست تھا یا غلط۔

(جاری ہے)

اس کے بجائے انھوں نے سینئر کرکٹر کو درپیش مشکلات پر بات کی۔
روی چندرن ایشون نے کہا کہ ایک طرف سلیکشن ہے دوسری طرف کوہلی اور روہت ہیں، یہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سلیکشن کا جائزہ لینے پر واضح ہوتا ہے کہ سلیکٹرز نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ ٹیم کے پاس دو ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنے کیریئر کے اختتام کے قریب ہیں تاہم میں ایک بات کا ذکر کرنا چاہوں گا کہ آپ کو ایسے کھلاڑیوں کو سنبھالنے کے طریقے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

 
سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ وہ بوڑھے ہو گئے ہیں اور انھیں ریٹائر ہو جانا چاہیے، اس طرح سوچنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ آئی پی ایل میں بہت سے نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ ان تجربہ کار کھلاڑیوں کی جگہ لے سکتے ہیں۔ 
ایشون نے مشورہ دیا کہ سینئر پلیئرز کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے، میں درخواست کرتا ہوں کہ مستقبل میں اس پر توجہ دی جائے۔