نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:38

نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے۔

(جاری ہے)

نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں۔نادرا کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں مونٹریال اور وینکوور، میلان (اٹلی)، مناما (بحرین) اور عمان (اردن) میں کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کا آغاز کر دیا جائے گا۔