
پناہ گزینوں اور تارکین وطن سے متعلق برازیل کی نئی قومی پالیسی کی ستائش
یو این
جمعہ 10 اکتوبر 2025
19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے برازیل کی جانب سے نقل مکانی، پناہ گزینوں اور بے وطن افراد سے متعلق نئی قومی پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملک میں نقل مکانی پر مجبور اور کمزور لوگوں کے حقوق، وقار اور شمولیت کے تحفظ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
برازیل کی وزارتِ انصاف و عوامی تحفظ نے 8 اکتوبر کو اس نئی قومی پالیسی کا اعلان کیا ہے جو پناہ گزینوں اور مہاجرین کے تحفظ اور انضمام کے لیے ایک جامع فریم ورک مہیا کرتی ہے۔
یہ نیا فریم ورک حکومت کی تمام سطحوں پر ان لوگوں کے حقوق اور شمولیت سے متعلق اقدامات کو مضبوط بنائے گا۔
یہ پالیسی وفاقی، ریاستی اور مقامی حکام، سول سوسائٹی، بین الاقوامی اداروں، نجی شعبے کے نمائندوں اور متاثرہ آبادیوں کی آرا کو یکجا کرتی ہے تاکہ امدادی اقدامات کے لیے ایک منظم اور شمولیتی نقطہ نظر کو یقینی بنایا جا سکے۔
(جاری ہے)
انسانی حقوق کا اہم سنگ میل
برازیل کے آئین، پناہ گزینوں اور نقل مکانی سے متعلق قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے جڑی یہ پالیسی تحفظ، امداد اور ان لوگوں کے لیے مقامی معاشرے میں انضمام کے مقصد کو لے کر واضح رہنما اصول متعین کرتی اور انسانی حقوق اور انسانی تحفظ کے لیے برازیل کی دیرینہ وابستگی کو مزید تقویت دیتی ہے۔ یہ ایک ایسی میراث ہے جس نے ملک کو پناہ گزینوں دفاع میں علاقائی اور عالمی سطح پر ایک رہنما کے طور پر نمایاں کیا ہے۔
یہ پالیسی صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، روزگار، رہائش اور سماجی امداد سمیت بنیادی خدمات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے اقدامات کا خاکہ پیش کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، اس کی بدولت انسانی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے کام کرنے والے سرکاری اداروں کے مابین باعزت روزگار، مساوی مواقع اور منظم کارروائی سےمتعلق اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔
برازیل میں 'یو این ایچ سی آر' کے نمائندے ڈیوڈ ٹورزیلی نے اس اہم پیش رفت پر حکومت کو سراہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کی تیاری اور اشاعت حکومت کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ پناہ گزینوں، مہاجرین اور بے گھر افراد کے استقبال اور انضمام کے لیے موجودہ طریقہ کو وسعت دے گی اور اسے بہتر بنائے گی تاکہ یہ افراد قانون کے تحت اپنے حقوق سے مکمل طور پر استفادہ کر سکیں۔مہاجرین اور بے وطن افراد کی آواز
بنیادی خدمات تک رسائی کے علاوہ یہ پالیسی سماجی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
اس میں اجنبیوں سے نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف آگاہی کے لیے مہمات چلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ یہ پالیسی بین الثقافتی تعلیم کو فروغ دیتی اور پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں پناہ گزینوں، مہاجرین اور بے وطن افراد کی موثر شمولیت کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔احتساب اور شواہد پر مبنی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اس پالیسی میں ضروری معلومات جمع کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کو ترجیحی اقدام قرار دیا گیا ہے۔
اس میں وزارتوں کو واضح ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ وہ عوامی پالیسیوں کی نگرانی اور جائزہ لے سکیں اور مسلسل بہتری اور شفافیت کو ممکن بنایا جا سکے۔پناہ گزینوں کے لیے بامعنی تبدیلی
نئی پالیسی گزشتہ سال کی دوسری قومی کانفرنس برائے نقل مکانی، پناہ و مہاجرت (کومیگرار) کی بنیاد پر استوار ہے۔ اس کانفرنس سے قبل ہونے والے بیسیوں اجلاسوں میں 14 ہزار سے زیادہ شرکا نے حصہ لیا جس کے نتیجے میں 60 سفارشات سامنے آئیں۔
ان میں سے بیشتر کی تشکیل برازیل میں مقیم پناہ گزینوں، تارکین وطن اور بے وطن افراد کی براہ راست شراکت سے ہوئی۔اس قومی پالیسی کے ذریعے انسانی ہمدردی اور انسانی حقوق کے تحفظ میں برازیل کی قائدانہ حیثیت اجاگر ہوئی ہے۔ 'یو این ایچ سی آر' نے اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی میں برازیل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ یہ ان تمام افراد کے لیے بامعنی تبدیلی کا ذریعہ بنے جو تحفظ کے خواہاں ہیں اور جو برازیل کی سرحدوں کے اندر نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر راکٹوں سے حملہ
-
مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں مزید اضافہ
-
مخصوص طبقہ ملک پر قابض ہے، عوام مٹھی بھر حکمران اشرافیہ کیخلاف متحد ہوجائیں
-
فتنہ الخوارج کے سہولت کار خارجیوں کو ریاست کے حوالے کر یں یا نتیجے کے لئے تیار رہیں
-
راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی بند
-
پہلے آپ کہتے ہوکہ سکیورٹی کا کام فوج کرے گی ، پھرکہتے ہو کہ یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے
-
باردڈر پر باڑ ہے تو دہشتگرد کیسے واپس آئے؟
-
ہم نے ہمیشہ کہا کہ ہمیں اپنی سیاست میں نہ لائیں، آپ کی سیاست آپ کو پیاری ہو
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات
-
مرمت نہ ہونے سے پی آئی اے کے 34 جہازوں کا بیڑہ 12 پر محدود ہوگیا، ایئرکرافٹ انجینئرز
-
بد قسمتی سے خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو جگہ دی گئی، ترجمان پاک فوج
-
یکم جمادی الاول 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.