فرض شناس اور محنتی اہلکار پولیس فورس کا فخر ہیں، آر پی او ڈیرہ غازی خان

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں دربار حضرت سخی سرور پر تعینات گارڈ انچارج اے ایس آئی محمد رفیق کو بہترین سکیورٹی ڈیوٹی، زائرین کی خدمت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا گیا۔

اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ فرض شناس اور محنتی اہلکار پولیس فورس کا فخر ہیں، ایسے اہلکار نہ صرف محکمے کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ عوام کے دلوں میں پولیس پر اعتماد کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :