تھانہ بلدیہ پولیس کی کارروائیاں، 13قمارباز گرفتار

جمعہ 10 اکتوبر 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر تھانہ بلدیہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 13مبینہ قماربازوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے تاش ،سٹہ کی پرچیاں اور دائو پر لگی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعیم، محمد سلیم،اشفاق حسین، سہیل،محمد اقبال پٹنی عرف لالو،حبیب، عدنان،وقاص،کاشف عرف جمبو،شہزاد عرف سنی،شہریار عرف چھوٹو، عامر اورسجاد شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو بلدیہ نمبر 3،7اورایس مجاہد روڈ سے جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :