کرسچن فائونڈیشن کے تحت ڈاکٹر عبدالقدیر کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،مورس سنی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کرسچن فائونڈیشن کے تحت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی برسی کے موقع پر کرسچن کمپاونڈ بابر مارکیٹ میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں لانڈھی ٹائون کے اقلیتی کونسلر شمیم اسٹیفن ،یوسی چیئرمین اسرار احمد صدیقی ،کرسچن فائونڈیشن کے چیئرمین پرنس گلزار ،صدر مورس سنی ،جنرل سیکریٹری سکندر گلزار،سابق جنرل سیکریٹری یعقوب خان ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرسچن فائونڈیشن کے صدر مورس سنی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔زندہ قومیں اپنے محسنوں کوہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔کرسچن فائونڈیشن ملک وقوم کے عظیم محسن کو بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ہم ہرسال ان کی یاد میں پروگرام کرینگے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر کے ایصال کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔