پیرو کی برطرف صدر دینا بولوارٹے نے سیاسی پناہ لینے کی خبروں کی تردید کر دی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 10:10

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) پیرو کی برطرف صدر دینا بولوارٹے نے سیاسی پناہ لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔اے ایف پی کے مطابق پیرو کی سابق صدر دینا بولوارٹے نےواضح کیا کہ وہ بیرون ملک سیاسی پناہ حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔استغاثہ کی جانب سے 63 سالہ بولوارٹے پر منی لانڈرنگ اور سرکاری اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے دوران ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ملک میں ہی رہیں گی۔

دینابولوارٹے نے کہاکہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میں پناہ حاصل کرنا چاہتی ہوں، یہ سب غلط اور بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ جو مقدمات زیر تفتیش ہیں، ان میں سے کسی میں بھی میں ذمہ دار نہیں ہوں،میں پُر سکون ہوں، اپنے گھر پر ہوں اور مستقل طور پر ملک میں ہی رہوں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دینا بولوارٹے بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے متعدد الزامات کا سامنا کر رہی ہیں اور انہیں کانگریس نے جمعہ کو مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے بعد عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔38 سالہ جوزے جیری، جو پیرو کی پارلیمان کے سربراہ ہیں، بولوارٹے کی برطرفی کے فوراً بعد صدر کے منصب پر فائز ہو گئیں اور وہ اب اپریل 2026 کے انتخابات تک ملک کی قیادت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :