ویمنز ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 100 رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والا 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش ویمنز ٹیم 39.5 اوورز میں 127 پر ڈھیر

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 12:09

ویمنز ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 100 رنز سے شکست دیدی
گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 100 رنز سے شکست دیدی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والا 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش ویمنز ٹیم 39.5 اوورز میں 127 پر ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

بنگلادیش کی جانب سے فہیمہ خاتون 34 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، ناہیدہ اختر 17 اور رابعہ خان 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔

قبل ازیں بھارتی شہر گوہاٹی کے بارساپارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ سٹیڈیم نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بروک ہالیڈے 69 اور کپتان سوفی ڈیوائن 63 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، سوزی بیٹس نے 29، میڈی گرین نے 25 جبکہ ازابیلا گازی اور لیہ طہہو نے 12، 12 رنز کی اننگز کھیلی۔