سرگودھا ،سیف سٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا سلسلہ شروع

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) سرگودھا میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیف سٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے داخلی و خارجی سڑکوں پر لگائے گئے سیف سٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے بغیر ہیلمٹ، بغیر سیٹ بیلٹ، اوور سپیڈنگ گاڑیوں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فونز کے استعمال پر خودکار ای چالان شروع کر دیئے جن میں شہریوں کو موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ اور گاڑیوں میں بغیر سیٹ بیلٹ ڈرائیونگ پر 2/2ہزار روپے کے ای چالان موبائل مسیجز کے زریعے موصول ہونے لگے اور بتایا گیاکہ ٹریفک پولیس سیف سٹی پروجیکٹ کا جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان خود بخود تیار ہو کر ان کے ای چالان ایڈریس پر بھیجے جا رہے ہیں۔

اس اقدام سے ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :