جمعیت طلباء اسلام کا 56 واں یوم تاسیس تعلیمی اداروں میں طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہ

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 19:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) جمعیت طلباء اسلام کا 56واں یوم تاسیس تعلیمی اداروں میں طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعیت طلباء اسلام کی 56ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک سیمینار بلال مسجد میں منعقد ہوا جس کی صدارت فضل الرحمان مہر نے کی، سیمینار میں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، تعلقہ امیر مولانا عبدالجبار رند، ضلعی ناظم حماد اللہ انصاری، حافظ محمد رمضان سومرو، قاری رضوان اللہ چاچڑ، تاج محمود امروٹی، مولانا عبدالقدیر حنفی، محمد مزمل سومرو، ابوبکر سومرو، محمد قاسم رند، راجہ ریاض اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ٹی آئی نوجوانوں کی ایسی نسل تیار کررہی ہے جو عقیدہ و نظریہ میں قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہے اور دینی، ملی، امانت و دیانت اور صداقت جیسے اوصاف سے مزین ہے، انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی کے نوجوانوں نے تحریک ختم نبوت، تحریک نظام مصطفی، تحریک بحالی جمہوریت سمیت مختلف تحریکوں میں نمایاں کردار ادا کیا، قربانیاں دیں اور بعض نے شہادت کا درجہ حاصل کیا، رہنماؤں نے مزید کہا کہ جے ٹی آئی امام شاہ ولی اللہ، مجدد الف ثانی، شیخ الہند محمودالحسن، مولانا حسین احمد مدنی، مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا عبیداللہ سندھی اور تاج محمود امروٹی کے فکری و نظریاتی مشن کی امین ہے، مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء یونینز کو بحال کیا جائے تاکہ نوجوان قیادت کو جمہوری تربیت حاصل ہو اور وہ ملک و ملت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔