ْایس ایم عادل زون چار انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس اور ینگ پاک فلیگ کی کامیابی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون چار کے زیر اہتمام منعقد کردہ ایس ایم عادل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں اعظم اسپورٹس نے حنسا آباد جیم خانہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ حنسا آباد جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

محمد حسنین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں 4 چھکوں کی مد د سے 121 اور فہد احمد انصاری نے 21 رنز بنائے۔ شاھزیب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔جواب میں اعظم اسپورٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 229 رنز بنا لئے۔ شاھزیب خان نے 4 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 65، نو ید علی ترمذی نے 59 اور رضوان نعیم نے 36 رنز بنائے۔ ایان، اسامہ اور فہد احمد انصاری نے 2-2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

(جاری ہے)

اعظم اسپورٹس کے شاھزیب خان کو آل رانڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب نے ریکریشن کرکٹ کلب کو 41 رنز سے ہرا دیا ۔ ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز بنائے۔ اقرار احمد نے 37، کاروان علی نے 32 اور ماجد خان نے 20 رنز بنائے۔ فیضان، زین حسین 3-3 جبکہ محمد اشرف اور محمد حیات نے 2-2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔

جواب میں ریکریشن کرکٹ کلب 126 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ طلحہ غوری نے 29 اور فیاض حسین نے 20 رنز بنائے۔ آف اسپنر کاشف نے 20 رنز دیکر 4 اور نوید طالب نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب کے کاشف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ تیسرے میچ میں قائد آباد جیمخانہ نے ماڈرن جیمخانہ کو 113 رنز سے ہرا دیا ۔ قائدہ آباد جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے وقاص علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں 4 چھکوں کی مدد 82، کامران خان نے 9 چوکوں 4 چھکوں کی مدد 80، عمران علی نے 65، لال زادہ نے 33 اور سمیع اللہ نے 22 رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔

سہیل احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں ماڈرن جیم خانہ 208 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ منشا چیمہ نے 13 چوکوں 2 چھکوں کی مدد 82، شاہد اقبال نے 32 اور اختر علی نے 28 رنز بنائے۔ لال زادہ نے 58 رنز دیکر 3 جبکہ عمران علی، سمیع اللہ اور امداد حسین نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔کھیل کے اختتام پر قائد آباد جیمخانہ کے عمران علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔