وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خضدار میں پہلے ورکنگ ویمن ہاسٹل کے قیام پر اظہار مسرت

اتوار 12 اکتوبر 2025 13:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں صوبے کے پہلے ورکنگ ویمن ہاسٹل کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ اور باعزت ماحول کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

میرسرفرازبگٹی نے مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بہنوں اور بیٹیوں کے لیے اٹھایا گیا یہ بامعنی قدم باعثِ فخر ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے اقدامات نہ صرف خواتین کو پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں اعتماد، عزت اور امید بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ طرزِ عمل ہے جس سے حقیقی خواتین بااختیاری کا آغاز ہوتا ہے۔