ہری پور پولیس کی کارروائی میں 2 منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

اتوار 12 اکتوبر 2025 13:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) ہری پور پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ساڑھے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پنیاں خالد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ذاکر شاہ ولد دلاور شاہ سکنہ گدوالیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 437 گرام چرس اور آصف خان ولد حادی خان سکنہ ٹوپی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 225 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :