کمالیہ،سول جج درجہ اول سردار آصف اقبال ڈوگر کا تبادلہ کر دیا گیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 14:15

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) سول جج درجہ اول سردار آصف اقبال ڈوگر کا تبادلہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر سابق صدر بار مہر فتح شیر بگھیلا ایڈووکیٹ، رائے عادل کامران ایڈووکیٹ سابق صدر بار، سردار محمد عثمان خان گادھی ایڈووکیٹ ماہرِ قانون و سابق لائبریری سیکرٹری، رانا شاہد ندیم ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری کمالیہ بار اور خان اختر عباس خان مہوٹہ ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری بار نے ان سے الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شرکا نے سردار آصف اقبال ڈوگر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔