سرگودھا، محمد امین میکن نے محکمہ صحت میں بطور انچارج بجٹ اینڈ اکاونٹس چارج سنبھال لیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 15:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) محمد امین میکن نے محکمہ صحت سرگودھا میں بطور انچارج بجٹ اینڈ اکائونٹس چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈاکٹر سارہ صفدر نے محمد امین میکن کو انچارج بجٹ اینڈ اکاونٹس برانچ تعینات کیا تھا۔ سی ای او ہیلتھ آفس پہنچنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا فیصل شہزاد گوندل نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر سٹاف ممبرز کا کہنا تھا کہ امین مکین ایک نہایت ایمان دار اور شریف انسان ہیں جنہوں نے اپنی ڈیوٹی ہمیشہ ایمانداری سے سر انجام دی ہے۔

متعلقہ عنوان :