جمعیت علمائے اسلام سندھ کامولانا محمد قاسم کہاوڑ، حافظ حبیب الرحمن خاطر، الہی بخش جوگی،قاری گل محمد مینگل اور دیگر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مرحومین نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، مدارس و مساجد کی خدمت، انسانیت اور جمعیت علمائے اسلام کے پیغام کو عام کرنے میں صرف کر دی،مولاناعبدالقیوم ہالیجوی / علامہ راشد محمود سومرو/اے جی انصاری

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو،صوبائی پریس سیکرٹری اے جی انصاری اور دیگر نے جے یو آئی سندھ کے سابق ناظم مولانا محمد قاسم کہاوڑ، جماعت کے رہنمائوں حافظ حبیب الرحمن خاطر، الہی بخش جوگی،قاری گل محمد مینگل اور دیگر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی دینی، علمی اور تحریکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

علامہ سومرو نے کہا کہ مرحومین نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، مدارس و مساجد کی خدمت، انسانیت اور جمعیت علمائے اسلام کے پیغام کو عام کرنے میں صرف کر دی۔ وہ باعمل عالمِ دین، مخلص کارکن اور استقامت و ایثار کی علامت تھے۔ ان کی رحلت سے نہ صرف جماعت بلکہ دینی و علمی میدان میں بھی ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کی جدائی بڑا نقصانِ ہے، مگر ان کی تعلیمات، کردار اور جدوجہد ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور لواحقین، تلامذہ اور محبین کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :