وہاڑی میں خسرہ روبیلا مہم 17 نومبر سے شروع ہوگی، 4 لاکھ 58 ہزار بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیرِ صدارت خسرہ روبیلا مہم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے مہم کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ خسرہ روبیلا مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک عمر کے 4 لاکھ 58 ہزار 575 بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام محکمے باہمی کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں، جبکہ میڈیا، علما کرام اور محکمہ تعلیم کا تعاون عوامی آگاہی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے آغاز سے قبل وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کی ویکسینیشن ممکن بنائی جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 380 ٹیمیں ویکسینیشن کے عمل میں حصہ لیں گی۔

اجلاس میں اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی احسن ممتاز، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر حسان احمد، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف شہزاد، ڈی ڈی لائیو اسٹاک ڈاکٹر سلیمان، فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن ذکیہ طارق، فوکل پرسن ای پی آئی فضل دین اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔\378

متعلقہ عنوان :