ناپید ہوئے پرندے کے دنیا کے سب سے مہنگے پر کی نیلامی

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:50

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) ناپید ہو چکے پرندے ہوئیا کا ایک نایاب اور انتہائی اچھی طرح سے محفوظ کیا گیا پر 46 ہزار نیوزی لینڈ ڈالرز یعنی 28 ہزار 365 امریکی ڈالرز میں نیلام ہوا ہے اور یوں یہ باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے مہنگا پر بن گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والا ہوئیا پرندہ 20ویں صدی کے اوائل سے ناپید ہو چکا ہے، جب یورپی لوگ جزیرے پر پہنچے تو یہ پرندہ پہلے ہی نایاب تھا، لیکن اس کے پر کلکٹرز اور فیشن کے تاجروں کا نشانہ بن گئے، جس کی وجہ سے بالآخر یہ پرندہ مکمل طور پر ناپید ہو گیا۔

کلکٹرز کے درمیان اس پرندے کے پر اب بھی بہت قیمتی سمجھے جاتے ہیں، اس لیے یہ حیرت کی بات نہیں کہ دنیا کا سب سے مہنگا پر ایک ہوئیا پرندے کا ہے۔اس بے داغ ہوئیا پرندے کے پر کی نیلامی میں 3 ہزار امریکی ڈالرز تک میں فروخت ہونے کی توقع تھی، لیکن اس پر نے 28 ہزار 365 امریکی ڈالرز کی حیران کن قیمت پر فروخت ہو کر دنیا کے سب سے مہنگے پر کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔