اسرائیلی فوج غزہ میں رہا ہونے والے قیدیوں کو سکیورٹی فراہم کرے گی

حماس یرغمالیوں کو ایک ہی مقام پر جمع کر رہی ہے تاکہ انہیں منظم طریقے سے منتقل کیا جا سکے،ذرائع

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے بعد سب سے بڑا چیلنج غزہ میں حماس کی سرنگوں کا خاتمہ ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فوج کو ان سرنگوں کے مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے، کیونکہ ان کا خاتمہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل کا بنیادی حصہ ہے۔

غزہ کے اندر یرغمالیوں کی سکیورٹی کے لیے اسرائیلی حکام نے خصوصی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں متعدد سکیورٹی اجلاس منعقد ہوئے ہیں تاکہ انہیں بین الاقوامی ادارے ریڈ کراس کے حوالے کرنے کا طریقہ کار طے کیا جا سکے۔حماس یرغمالیوں کو ایک ہی مقام پر جمع کر رہی ہے تاکہ انہیں منظم طریقے سے منتقل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :