اوتھل کے قریب نامعلوم مسلح افراد گھر سے لاکھوں روپے نقدی ،زیورات ،موٹرسائیکلیں اوردیگرسامان لوٹ کرفرار

اتوار 12 اکتوبر 2025 17:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) پیر گوٹھ اوتھل کے قریب بائی پاس سے آگے لاکھڑا روڈ کاٹھوڑ کے مقام پر ڈکیتی کی واردات، آٹھ مسلح افراد ایک گھر میں گھس کر اور گھر والوں کو یرغمال بناکر شادی کے لیئے لائے گئے سامان جس میں زیورات، نقدی، دو موٹرسائیکلیں، 5 موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر فرار، سامان کی مالیت 60 لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے،ملزمان باقاعدہ منصوبہ بندی سے آئے تھے، اور گھر کے مالکان کے شناختی کارڈ بھی چیک کیئے اور انہیں گن کے بٹ بھی مارے،مزاحمت پر ایک شخص زخمی، باوثوق زرائع کے مطابق اوتھل سے تقریباً 7 کلو میٹر دور پیر گوٹھ کے قریب بائی پاس سے آگے کاٹھوڑ کے مقام پر لاکھڑا روڈ سے متصل حسن برہ اور حسین برہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں آٹھ مسلح افراد گھر میں گھس کر آئے اور گھر کے سربراہ کیشناختی کارڈ چیک کر کے اور اسلحہ کے بٹ مار کر والوں کو یرغمال بناکر گھر سے زیورات، لاکھوں کی نقدی، دو موٹر سائیکلیں، 5 موبائل اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈکیت رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اتور کی علی الصباح فرار ہوگئے۔زرائع کے مطابق اہلخانہ ایک روز قبل ہی کراچی سے شادی کی خریداری جس سونا، کپڑے، اور دیگر سامان خرید کر لائے تھے۔ ڈکیت جاتے ہوئے شادی کے سامان کے علاوہ گھر میں موجود لاکھوں کی نقدی ،گھر میں کھڑی ہنڈا 125 سمیت دو موٹر سائیکلیں،ان کے 5 موبائل اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔

چوری سے متاثرہ لوگ شادی کی خریداری کرکے ایک دن قبل ہی آئے تھے۔ لیکن دوسرے ہی دن ڈکیتی کی واردات شادی اور گھریلو سامان چوری ہوگیا۔ زرائع کے مطابق یہ ڈکیتی کسی کی مخبری کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔جب کہ اہلِ علاقہ نے واردات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور علاقے میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔